قومی فٹبال ٹیم بغیر اجازت بیرون ملک گئی، قائمہ کمیٹی کا اظہار برہمی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے قومی فٹبال ٹیم کے حکومت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں پاکستان اسپورٹس بورڈ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قومی فٹبال ٹیم حکومت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک گئی، فٹبال نارملائزیشن کمیٹی نے اجازت کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا، اس معاملے پر ہارون ملک کو خط لکھا ہے۔

قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے بغیر اجازت قومی فٹبال،ٹیم کے غیر ملکی دورے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو معاملے کی انکوائری کرنے کی ہدایت کردی۔

قائمہ کمیٹی نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو فٹبال ٹیم کے بیرون ملک دوروں پر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *