“شادی کرنا گرل فرینڈ بنانے سے بہتر ہے”، شعمون عباس نے چوتھی شادی کی تصدیق کردی

پاکستانی اداکار، فلم ڈائریکٹر و رائٹر شمعون عباسی نے بھی اداکارہ شیری شاہ سے چوتھی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق معروف اداکارہ شیری شاہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنے شوہر شمعون عباسی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے شادی کا انکشاف کیا تھا کہ یہ جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکے ہیں۔

جس کے بعد اب شمعون عباسی نے بھی سوشل میڈیا پر شیری شاہ سے شادی کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ” ان کی شادی 4 سال قبل ہوگئی تھی جس کو انہوں نے خفیہ رکھا”. شمعون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔شیئرکی گئی پوسٹ میں شمعون عباسی کو شیری شاہ کے

ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ” اللّٰہ کے سامنے شادی کرنا گرل فرینڈ بنانے سے بہتر ہے، انہیں دوبارہ شادی کرنے پر فخر ہے کیوں کہ وہ ہمیشہ ایک ایسی زندگی چاہتے تھے جس میں سکون ہو اور آخر کار اِنہیں یہ سکون مل گیا ہے”۔

چین نے تائیوان کے ارد گرد اپنے جنگی بحری بیڑے تعینات کرنے شروع کردیئے، حالات کشیدہ شمعون عباسی نے انکشاف کیا کہ” حقیقت یہ ہے کہ میری اور شیری شاہ کی شادی 4 سال قبل ہوئی تھی مگر سوشل میڈیا کے زہریلے پن کی وجہ سے کبھی بھی یہ خبر شیئر نہیں کی, اب اس خبر کو عام کر دیا گیا ہے تو میں ہر ایک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے ہماری شادی کی پوسٹ پڑھنے کے بعد ہم دونوں کے لیے دعائیں کیں”۔

شمعون عباسی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ” میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ اس خبر کو مذاق بنانا اور ٹرول کرنا چاہیں گے لیکن مجھے لگتا ہے نفرت کرنے والے نفرت کریں گے کوئی جو کرتا ہے کرے ہمیں فرق نہیں پڑتا”۔ واضح رہے کہ یہ شمعون عباسی کی چوتھی شادی ہے, اس سے قبل شمعون عباسی اداکارہ حمائمہ ملک اور اداکارہ جویریہ عباسی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک رہ چکے ہیں۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *