وہ سال جس میں رمضان المبارک کے 36 روزے ہوں گے ؟ ماہر فلکیات نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

وہ سال جس میں رمضان المبارک کے 36 روزے ہوں گے ؟ ماہر فلکیات نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا۔ سعودی ماہر فلکیات نے انکشاف کیا ہے کہ سنہ 2030 میں رمضان المبارک میں 36 روزے ہوں گے۔میڈیا رپورٹ کےمطابق سعودی ماہر فلکیات خالد الزعاق نے کہا ہے۔

کہ 2030 میں رمضان 2 مرتبہ آئے گا جس کی وجہ عیسوی سال میں 2 ہجری سالوں کی آمد ہے اور عیسوی و ہجری سال میں 11 روز کا فرق ہوتا ہے۔ خالد الزعاق نے کہا کہ 2030 منفرد سال ہو گا کیوں کہ اس سال مسلمان 36 روزے رکھیں گے۔ 30 روزے جنوری 2030 میں اور 6 روزے دسمبر 2030 میں رکھے جائیں گے۔العربیہ کے مطابق سعودی ماہر فلکیات کا کہنا تھا کہ 1451 ہجری میں رمضان کا آغاز

5 جنوری 2030 کو ہو گا اور 1452 ہجری میں رمضان کی شروعات 26 دسمبر 2030 کو ہو گی۔ دوسری جانب ماہ فروری میں ملک میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں ماہ مشرقی پنجاب و سندھ میں معمول کے قریب جبکہ شمال وشمال مغربی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ رواں ماہ کے دوران دھند کی صورتحال میں بدستور کمی آئے گی اور مہینے کے آخر تک دھند کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا اس دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں اضافہ و خشک موسم اسلام آباد و لاہور سمیت بڑے شہروں میں قبل ازوقت پولن سیزن کیلئے سازگار ہو سکتا ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *