پنکچر کی دکان پر 7 سالہ بچے میں ہوا بھر دی گئی، بچے کی حالت تشویشناک

باجوڑ میں پنکچر کی دکان پر 7 سالہ بچے میں پریشر کے ذریعے ہوا بھر دی گئی،بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کردیا گیا۔ڈاکٹروں نے فوری سرجری کے ذریعے بچے کی آنتوں سے ہوا نکالی۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچے کے جسم میں اب بھی ہوا کی بھاری مقدار

موجود ہے،بچہ بول سکتا ہے تاہم جسم پر سوزش برقرار ہے۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے میڈیا کو بتایا کہ فی الحال بچے کی حالت بہتر ہے مگر کسی بھی وقت اس کی حالت بگڑ سکتی ہے۔پولیس کے مطابق چند لڑکے شرارتاً بچے کو زبردستی پکڑ کر پنکچر کی دکان پر لے گئے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دکان مالک کو گرفتار کرکے حوالات بھیج دیا۔ملزم کے مطابق اس کے دکان پر بچوں نے

شرارتاً یہ جرم کیا ہے میں اس عمل میں شریک نہیں، اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ یوسفزئی نے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کررہے ہیں، ملزمان کے خلاف جلد مقدمہ درج کیا جائیگا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *