Barrister Sultan

اسلام آباد( عدالت نیوز)20 مارچ 2023ء
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر بیرسٹر کرامت حسین کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر آزادکشمیر کے وزیر مواصلات چوہدری اظہر صادق، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد اقبال اور وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ملاقات میں کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر بیرسٹر کرامت حسین نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کی تنظیم اور کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل کی مسئلہ کشمیر کو برطانیہ سمیت دیگر فورمز پر اُجاگر کرنے کی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر بیرسٹر کرامت حسین کو ہدایت کی کہ جہاں کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل کی تنظیم کو منظم کیا جا رہا ہے وہاں پر تمام لوگ مل کر کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے مسئلہ کشمیر کو برطانیہ اور دیگر فورمز پر اُجاگر کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے میں اوورسیز کشمیریوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کا ایک اہم کردار ہے اور اس سلسلے میں کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے ہم سب متحد و منظم ہو کر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُٹھانے کے لئے اپنی کاوشیں تیز کر سکتے ہیں۔ لہذا برطانیہ میں مقیم کشمیریوں پر یہ دوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جہاں مسئلہ کشمیر پر انٹرنیشنل کمیونٹی کی توجہ مبذول کرائیں وہاں مقبوضہ کشمیر میں نو لاکھ بھارتی فوج کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالی پر بھی اپنی آوازبلند کریں اور عالمی برادری کی توجہ بھارت کے ظلم و جبر کی جانب مبذول کرائیں اور اس چیز پر زور دیں کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت بند کرانے کے لئے دنیا اپنا کردار ادا کرے۔ اس سلسلے میں کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے موثر انداز میں آواز بلند کی جا سکتی ہے۔
May be an image of 3 people and text

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *