Kotli News

کوٹلی(کرائم رپورٹر )تھانہ پولیس کوٹلی سٹی کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون، جیل میں بیٹھ کر کوٹلی میں چرس سپلائی کرنے والے ٹی ٹی گینگ کی خاتون منشیات فروش سمیت پٹھان گرفتار،لاکھوں مالیت کی 14 کلو سے زائد چرس برآمد، دو مقدمات درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس آزاد کشمیر امیر احمد شیخ کی ڈرگ فری مہم اور ایس پی کوٹلی ریاض مغل کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کوٹلی چوہدری محمد شہزاد نے ہمراہ ایس آئی اشتیاق علی، اے ایس آئی سردار عارف،تفتیشی افسر محمد جمیل، سیف السلام، حسنین خان،محمد بوستان، صفدر صادق،لیاقت کاظمی ،عمار سمیت لیڈی کنسٹیبلان نے معتبر ذرائع کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش جاوید پٹھان سکنہ کرم ایجنسی کے رہائشی کواٹر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر تے ہوئے اس کے قبضہ سے کل 5 کلو 100 گرام چرس گردہ برامد کر کے مقدمہ علت نمبر 101/23 بجراہم 9/15 CNSA جبکہ ملزم جاوید پٹھان کے انکشاف و نشاندھی پر جیل میں بند ملزم محتشم یوسف سکنہ پرتھان اگہار کے گھر چھاپہ مارکر سیڑھیوں کے نیچے ایک خفیہ سٹور نما کمرے کے اندر سے چرس کل سات پیکٹ وزنی 9 کلو 150 گرام برامد کر کے دوسرا مقدمہ علت نمبر 102/23 بجراہم 9/15 CNSA درج کر کے ملزمہ راحیلہ ذوجہ یوسف سکنہ پرتھان کوٹلی کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی دوران تفتیش سنسی خیز انکشافات واضع رہے گینگ کو ملزم محتشم یوسف جو کے منشیات کے مقدمہ میں گرفتار ہو کر کوٹلی جیل میں بند ہے جو جیل کے اندر بیٹھ گنیگ کو بذریعہ موباہل فون چلارھا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *