PM AJK

مظفرآباد(پی آئی ڈی)20 مارچ 2023
وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ ہماری منزل پاکستان ہے،ہندوستان کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے سے پہلے ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کا سامنا کرنا پڑے گا، معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم پاکستان بہتر اندار میں کشمیر کی نمائندگی کر سکتا ہے، کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے تحریک آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،اقوام متحدہ اور عالمی دنیا اپنے قراردادوں پر عمل کروائیں، ہمیں تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے روایتی طریقہ کار تبدیل کرنا ہونگے، ہندوستان کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کرنی ہو گی۔پاکستان کی وزارت خارجہ اور سفارتی سطح پرکشمیری نمائندہ ہونا چاہیے تاکہ پوری دنیا کو بھارت کا مکروہ چہرہ دکھا یاجا سکے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر نے اپنے خصوصی بیان میں کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویر الیاس خان نے کہا کہ حال ہی میں خطے میں اہم تبدیلیاں آ رہی ہیں جن کا فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر دور میں سفارتی سطح پر کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا موقف دو ٹوک رہاہے،ہندوستان طاقت کے بل بوتے پر مقبوضہ کشمیر پرقابض ہے۔ آئے روز مقبوضہ کشمیر کے اندر نہتے کشمیریوں کو شہید کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ 05 اگست2019 کو مودی سرکار نے آرٹیکل 370 اور 35A کے خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کیلئے مکروہ اقدام کررہا ہے اور مسلم اکثریت والے علاقوں میں ریٹائرڈ انڈین فوجیوں کو ڈومیسائل جاری کیے جارہے ہیں تاکہ ان علاقوں کو اقلیت میں تبدیل کیا جا سکے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ ہندوستان کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باجود مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام تحریک آزادی کشمیر کو جاری رکھے ہوئے اور الحاق پاکستان کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ آزاد ریاست جموں و کشمیر کے لوگ اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *