آزادکشمیر سے انتہائی دردناک خبر تین حافظ القرآن کو قتل کر دیا گیا معلیمین القرآن آزادکشمیر کے سرپرست کا ہنگامی اجلاس ۔آزادکشمیر کی فضا سوگوار ہر آنکھ نم

آزادکشمیر سے انتہائی دردناک خبر تین حافظ القرآن کو قتل کر دیا گیا معلیمین القرآن آزادکشمیر کے سرپرست کا ہنگامی اجلاس ۔آزادکشمیر کی فضا سوگوار ہر آنکھ نم

کھوئی رٹہ(بیورورپورٹ)معلمین القرآن آزادکشمیر کے سرپرست اعلٰی حافظ محمداعظم نقشبندی نے کھوئیرٹہ میں معلمین القرآن کے ہنگامی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین دنوں میں 3 معلمین القرآن کو بڑی بے دری سے گولیاں مار کر قتل گیا گیا ایک معلم القرآن قاری ساجداعوان جہلم ویلی دوسری قاری گلنواز اور قاری مدٹر ساکن علی سوجل پونچھ کو گولیوں سے چھلنی کرکے قتل کیاگیا جو قرآنی تعلیم دینے والوں کے خلاف بہت بڑی گھناؤنی سازش ہے حکومت آزادکشمیر،متعلقہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری کارروائی کرتے ہوئے قاتلوں کو گرفتار کرکے قراروقعی سزادی جائے، انیوں نے کہا کہ معلمین القرآن کے ساتھ پہلے ہی سوتیلی ماں جیسا سلوک کیارہا تھا، معلمین القرآن کو عرصہ بارہ سالوں سے سکیل1 میں رکھ کر انکی تذلیل کی جارہی تھی اور اب نوبت قتل تک پہنچ چکی ہے انھوں نے کہا کہ ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے اگر حکومت وقت اور انتظامیہ نے اس پر کارروائی نہ کی تو پھر میدان عمل میں نکلیں گے اور کوئی ہمارا راستہ نہیں روک سکے گا، قاتلوں کو فوری کیفرکردار تک پہنچایا جائے، یہ معلمین القرآن کا ہی قتل نہیں بلکہ دین اسلام اور قرآنی تعلیم دینے والوں کے خلاف بہت بڑی سازش ہے، قرآن اور قرآنی تعلیم دینے والوں کے خلاف ہرطرح کی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے آخر میں قتل ہونے والے معلمین کی مغفرت کی دعا کی اور لواحقین سے دلی ہمدری کااظہار بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *