ایشین کالج ڈڈیال میں لڑکی نے کالج کے چھت سے چلانگ لگا دی

ڈڈیال (عدالت نیوز)میرپور آزادکشمیر سے افسوسناک خبر

انگلینڈ کا خواب سجانے والی لڑکی کی خواہش پوری نہ ہو سکی نوجوان لڑکی جاں بحق ہو گئی لڑکی کے جاں بحق ہو نے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے علاقے میں پھیل گئی ۔

نوجوان لڑکی شادی شدہ تھی اور ان دنوں اور انگلینڈ جانے کی تیاری بھی کر رہی تھی کہ اسے کیا پتہ تھا کہ اس کا یہ خواب موت میں بدل جائے گا۔

 

لڑکی نجی میں انگلش کورس کی تیاری کر رہی تھی کہ اپنے ہی ہاتھوں لڑکی نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
ایشین کالج ڈڈیال میں لڑکی نے کالج کے چھت سے چلانگ لگا دی لڑکی کو سیریس حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر لڑکی کی ڈیتھ ہو گئی ہے۔
لڑکی کا نام ایمان فاطمہ بتایا جا رہا ہے خیری بالا کی رہنے والی تھی لڑکی شادی شدہ تھی اور ایشین کالج میں انگلش کورس کر رہی تھی لرکی کے شوہر کا نام ابراہیم بتایا جا رہا ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چھلانگ لگانے کی وجہ گھریلو ناچاکی تھی ورثا نے قانونی کارروائی سے منع کردیا یاد رہے ان دنوں تین خودکشی کے واقعات رونما ہوئے اورجس میں دو جوان لڑکیاں اور ایک جوان لڑکا شامل تھا پولیس ایک لڑکی کی بغیر پوسٹ مارٹم ہسپتال لے جانے بعد خود خودکشی خودکشی قرار دیا جبکہ ایک جوان لڑکے کی موت چاول کھانے سے قرار دیا ۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *