Mirpur News

میرپور (عدالت نیوز)مردم شماری ڈیوٹی پر اساتذہ کے تحفظات دور نا ہوسکے دوران ڈیوٹی عوام کی جانب سے سوالات کی بوچھاڑ اور ٹال مٹول جاری اساتذہ عدم تحفظ کا شکار تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں جاری حالیہ مردم شماری کیلئے ڈیوٹی پر جانے والے اساتذہ کو مشکلات کا سامنا ، اکثر اساتذہ بغیر سیکیورٹی کے ڈیوٹی سر انجام دینے لگے انتظامیہ کی جانب سے اساتذہ کے ساتھ ایک پولیس اہلکار کو ڈیوٹی کے لیے لگایا گیا تھا لیکن اب کچھ دنوں سے اکثر اساتذہ بغیر پولیس اہلکار کے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں پولیس اہلکار کے بغیر جب اساتذہ مردم شماری کے لیے لوگوں کے گھروں میں جاتے ہیں تو لوگ اساتذہ سے طرح طرح کے سوالا ت کرتے ہیں آپ کون ہیں کہاں سے آئے ہیں شناختی کارڈ آپ کے پاس ہے سروس کارڈ چیک کروائیں کہاں سے آئیں وغیرہ کے سوالات پوچھے جاتے ہیں۔جن اساتذہ کے ساتھ پولیس اہلکار نہیں ہیں وه متعلقہ سپروائزر کو بھی آگاہ کرتے ہیں سپروائزر نے اے سی اور متعلقہ آفیسر کو کئی بار آگاہ کیا لیکن چار دن گزرنے کے باوجود پولیس اہلکار اساتذہ کیساتھ مستقل ڈیوٹی پر نہیں آتے اس کے علاوه اساتذہ یکم مارچ سے اپنی جیب سے روزانہ تین چار سو کا خرچ کر کے فیلڈ میں کام کر رہے ہیں انتظامیہ کی جانب سے کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا ہے اوپر سے رمضان کی بھی آمد ہے اور رمضان میں کام کرنا بھی بہت مشکل ہو جائے گا صبح کے وقت لوگ اپنے گھروں میں سوئے ہوئے ہوتے ہیں اس طرح اساتذہ کا کام کرنا بہت مشکل ہے عوام راۓ ہے کہ رمضان میں مردم شماری کو ایک ماہ کے لیے بند کر دیا جائے اور عید کے بعد دوبارہ شروع کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *