بابراعظم کے اچانک کراچی کنگز چھوڑنے پر فرنچائز کے مالک سلمان اقبال بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بابراعظم کے اچانک کراچی کنگز چھوڑنے پر فرنچائز کے مالک سلمان اقبال بھی میدان میں آ گئے۔۔۔۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز چھوڑنے پرسلمان اقبال کا بھی رد عمل سامنے آ گیا ہے ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا۔

کہ میں بہت خوش ہوں کہ بابر اعظم پی ایس ایل کے چھ سیزنوں میں کراچی کنگز سے منسلک رہے۔سلمان اقبال نے بابر اعظم کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بس اب کراچی کے خلاف کور ڈروائیو نہ مارنا۔  بابر اعظم نے کراچی کنگز کے ساتھ مزید کھیلنے سے معذرت کرتے ہوئے پشاور زلمی کی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ پشاور زلمی اور کراچی کنگز میں اس حوالے سے ٹریڈ ہوئی ہے۔ پشاور کی طرف سے بابر اعظم کے متبادل کے طور پر شعیب ملک کو کراچی کنگز کو دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے دونوں فرنچائزز میں معاملات طے پاچکے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے سابق آل راؤنڈر شعیب ملک نے کراچی کنگز میں شمولیت کے بعد ٹوئٹ کی جس پر زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کا ردعمل کا بھی سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور زلمی نے تصدیق کی کہ انہوں نے کراچی کنگز کے سابق کپتان بابر اعظم کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے ، جب کہ ذرائع نے بتایا کہ پشاور  زلمی نے ٹریڈ کے ذریعے بابر اعظم کی جگہ شعیب ملک کو کراچی کنگز کو دے دیا ہے ، اس کے بعد آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اب کراچی کنگز کا حصہ بن چکے ہیں اور 2023 میں کراچی کی طرف سے کھیلیں گے، انہوں نے کہا کہ میرا  زلمی کے ساتھ کافی اچھا وقت گزرا جس کے لیے میں جاوید آفریدی کا مشکور ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *