ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز بھارت سے باہر بنگلہ دیش منتقل کرنے کی خبروں پر بھارت کا رد عمل بھی آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ ورلڈکپ رواں برس اکتوبر نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں واضح طور پر یہ کہہ دیا ہے کہ حکومت کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ان کیلئے ایشیا کپ میں ٹیم پاکستان بھیجنا ممکن نہیں۔

جس کے بعد پی سی بی نے بھی ورلڈکپ کے میچز بھارت میں کھیلنے سے منع کر دیا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ میں پاکستا ن کے میچز بھارت کے باہر کروانے سے انکار کر دیا ہے ۔ بھارتی میڈیا نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع سے کہا ہے کہ بھارت میں ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز بنگلہ دیش میں کروانے کی خبریں آئیں تھیں، پاکستان کے میچز بنگلہ دیش میں کروانے کی تجویز مضحکہ خیز ہے ، پاکستا ن سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچا تو ورلڈ کپ کے وینیو ز کبھی نہیں ہوں گے ۔ بھارت مسلسل ایشیا ءکپ 2023 پاکستان میں کھیلنے سے انکا ر کر رہاہے اور اب بھارت کے میچز دو سرے ملک منتقل کرنے کی تجویز پر بھی اعتراض اٹھا دیا گیاہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل کا کہناہے کہ ایشین کرکٹ کونسل ایشیاء کپ کے2 ممالک میں انعقاد پر غور نہیں کرے گی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ آفیشل نے کہاہے کہ 2 ممالک میں ایونٹ کرانے سے بجٹ بڑھ جائے گا ،اے سی سی زیادہ بجٹ کی منظوری نہیں دے گی ،پاکستان میں ایشیا ءکپ کے انعقاد پر تحفظات ہیں، اے سی سی کہے بجٹ بڑھے گا تو پھر پاکستان اپنے میچز اپنے ملک میں کیسے کھیل سکتاہے ۔ بھارتی بورڈ کا خیال ہے میزبان ایشیاء کپ پاکستان مکمل ایونٹ کرانے کا دباﺅ ڈال رہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *