سنیل شیٹی نے شہناز گل کو اپنے گھر رہنے کی دعوت دے دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی معروف اداکارسنیل شیٹی نے دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، پنجاب کی کترینہ کیف یعنی  اداکارہ شہناز گِل کو اپنے گھر میں رہنے کی دعوت دے ڈالی۔ این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق اداکارہ شہناز گِل  اپنی ویب سیریز کی پرومومشن کے لیے سنیل شیٹی کے پروگرام “دیسی وائب”میں بطور مہمان شرکت کی۔

جہاں سنیل شیٹی اور شہنا ز گل کے درمیان ہونے والی گفتگو نے سب کو اپنی طرف متوجہ کرلیا۔ٍشو کے دوران سنیل شیٹی کا خود سے متعلق کہنا تھا کہ “وہ ذاتی طور پر بہت سلجھے ہوئے اور سنجیدہ انسان ہیں”.جس پر شہناز گِل کا کہنا تھا کہ “ایسے تو مجھے پتہ نہیں چلے گا، مجھے کیسے معلوم ہوگا کہ آپ سلجھے ہوئے سنجیدہ انسان ہیں، آپ ایک ایکشن ہیرو اور کاروباری شخصیت ہیں، مجھے بھی کاروبار کرنا ہے، مجھے سکھائیں کہ کاروبار کیسے کیا جاتا ہے، مجھے اپنے گھر رہنے کے لیے 5 سے 6 دن دیں تاکہ میں آپ کو جان سکوں”۔ شہناز گِل کا یہ کہنا تھا کہ” سنیل شیٹی نے دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہناز گِل کو اپنے خاندان سمیت اپنے گھر یا ہوٹل میں رہنے کی دعوت دے ڈالی”۔سنیل شیٹی کا شو کے دوران کہنا تھا کہ “آپ میرے گھر یا ہوٹل میں 5 سے 6 دن کے لیے مفت رہ سکتی ہیں اور اس دوران دیکھ سکتی ہیں کہ میں کتنا سنجیدہ اور سلجھا ہوا انسان ہوں”۔ واضح رہے کہ اداکارہ شہناز گِل جَلد ہی سلمان خان کی آنے والی نئی فلم”کسی کا بھائی کسی کی جان” میں نظر آئیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *