امریکہ پاکستان میں ہونے والے حالات پر بول پڑا

امریکی کانگریس مین کا بھی پاکستان کی موجودہ سیاسی حالات پر تشویش کا اظہار


امریکہ پاکستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور تشدد کو سپورٹ نہیں کرتا ،پاکستان کے موجودہ حالات پر جلد اپنے ایوان اور ہر سطح ہر آواز اٹھائیںگے ، امریکی کانگریس مین جمال بومین واشنگٹن ( این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) امریکی کانگریس مین نے بھی پاکستان کی موجودہ سیاسی حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور تشدد کو سپورٹ نہیں کرتا ،پاکستان کے موجودہ حالات پر جلد اپنے ایوان اور ہر سطح ہر آواز اٹھائیںگے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس مین جمال بومین نے تحریک انصاف کے رہنما مرزا خاور بیگ کے گھر افطار ڈنر میں شرکت کی ۔اس موقع پر پاکستان کے سیاسی حالات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات چیت اور عمران خان پر بنائے جانے والے مقدمات پر بھی بریفننگ دی گئی۔ پاکستان میں صحافیوں اور سیاستدانوں پر ہونے والے تشدد پر کانگریس مین کو آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں ،امریکہ پاکستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور تشدد کو سپورٹ نہیں کرتا ۔جمال بومین نے کہا کہ پاکستان جمہوری ملک ہے اور ہم جمہوریت کو سپورٹ کرتے ہیںپاکستان میں صاف اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں،پاکستان کے موجودہ حالات پر جلد اپنے ایوان اور ہر سطح ہر آواز اٹھائیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *