پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز؛ ٹکٹ کب کہاں اور کس قیمت پر ملیں گے؟

پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز؛ ٹکٹ کب کہاں اور کس قیمت پر ملیں گے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ ٹیم کے خلاف سیریز کیلئےٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت اور مقام کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ پی سی بی کی جانب سے ایک پریس ریلیز کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جو تین ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں شیڈول ہیں ان کیلئے ٹکٹس اتوار 2 اپریل کو صبح 11 بجے سے فروخت شروع کردی جائے گی ۔ جو کہ پاکستانی مداح “پی سی بی ڈاٹ بُکمی ڈاٹ پی کے” سے آن لائن خرید سکیں گے ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 14، 15، اور 17 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایک دوسرے سے مقابلل کریں گی ۔ پی سی بی کی جانب سے جنرل انکلوژر کیلئے قیمت صرف 250 رکھی گئی ہے جبکہ باقی میں فرسٹ کلاس کی 500 روپے جبکہ پریمیم کیٹیگری کیلئے 1000 روپے قیمت رکھی گئی ہے۔ اسی طرح وی آئی پی انکلوژرز 2000 اور وی وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹس 3000 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے کسی بھی شائقین کا 18 سال یا اس سے زائد ہونا لازمی ہوگا ۔ اور میچ دیکھنے آنے والوں کیلئے اپنے ہمراہ شناختی کارڈ لانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ اگر 18 سال سے کم عمر بچے بھی میچ دیکھنا چاہتے ہیں تو ان کا بے فارم ساتھ لانا ہوگا ۔ یہ تمام معاملات سیکورٹی خدشات کیوجہ سے کیے جارہے ہیں نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے لاہور میں شیڈول ٹی 20 میچوں کیلئے ٹکٹوں کی کل سے آن لائن بکنگ ہو گی، 6 اپریل سے مقررہ مقامات سے خریدی جا سکیں گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *