کرن جوہر میری فلم کے بیک گراؤنڈ ڈانسرز کی طرح کپڑے پہنتے ہیں

کرن جوہر میری فلم کے بیک گراؤنڈ ڈانسرز کی طرح کپڑے پہنتے ہیں” فرح خان نے ایسی بات کہہ دی کہ ہنسی نہ رکے


ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارو پروڈوسر فرح خان نےاپنے ساتھی دوست اور پروڈیوسر کرن جوہر کے فیشن سینس پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ “کرن جوہر میری فلموں میں نظر آنے والے بیک گراونڈ ڈانسرز کی طرح کپڑے پہنتے ہیں”۔ بھارتی کوریوگرافرفرح خان نے دبئی میں ایک نجی ہوٹل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ،  جہاں انہوں نے میڈیا سے کرن جوہر سے متعلق پو چھے گئے ایک سوال کے جواب میں کرن جوہر کو ڈراؤنا ترین خواب قرار دے دیا۔” انہوں نے کہا کہ “میرا ریڈ کارپٹ کے بارے میں ایک جو ڈراؤنا ترین خواب ہے وہ کرن جوہر کو دیکھنا ہے جو ریڈ کارپٹ پر فانوس کی طرح نظر آتے ہیں۔ میں ہمیشہ آرام دہ کپڑے پہنتی ہوں۔ میں ہمیشہ وہی پہنتی ہوں جو آرام دہ ہو۔ کرن جوہر میری فلموں میں نظر آنے والے بیک گراؤنڈ ڈانسرز کی طرح کپڑے پہنتے ہیں”۔ خیال رہے کہ بھارتی دونوں ہدایتکاروں میں نوک جھوک اور دوستی کافی عرصے سے چلتی آرہی ہے، فرح خان 2003 میں کرن جوہر کی پروڈکشن میں ریلیز ہونے والی فلم “کل ہو نا ہو” میں بھی نظر آئی تھیں۔فرح خان رواں برس کرن جوہر کی ریلیز ہونے والی فلم “راکی اور رانی کی پریم کہانی” میں بطور کوریوگرافی کام کر رہی ہیں۔” راکی اور رانی کی پریم کہانی” رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی رومانوی کامیڈی نوعیت کی فلم ہے جو 28 اپریل کو ریلیز ہو جائے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *