“بھارت”خانز” کی محبت کے علاوہ ” مسلمان اداکاراؤں” کا دیوانہ ہے” کنگنا رناوت کا بیان

“بھارت”خانز” کی محبت کے علاوہ ” مسلمان اداکاراؤں” کا دیوانہ ہے” کنگنا رناوت کا بیان


ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت گزشتہ کچھ دنوں سے شاہ رخ خان کی فلم “پٹھان” سے متعلق بیان اور کبھی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرنے کی وجہ سے خبروں میں ہیں ۔ کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر فلم”پٹھان” پر کیے گئے ایک مثبت تجزیےپر اپنا ردِ عمل دیا ہے۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ “بہت اچھا تجزیہ ہے، اس ملک نے صرف اور صرف تمام “خانز” سے محبت کی ہے اور کبھی کبھی تو صرف اور صرف شاہ رخ خان سے محبت کی ہے۔”خانز”کے علاوہ بھارت” مسلمان اداکاراؤں” کا دیوانہ ہے، اس لیے بھارت پر نفرت اور فاشسٹ ہونے کا الزام لگانا انتہائی ناانصافی ہے، دنیا بھر میں بھارت جیسا کوئی ملک نہیں ہے”۔اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *