مشہور یوٹیوبر شام ادریس اور فروگی نےعلیٰحدگی اختیار کر لی

مشہور یوٹیوبر شام ادریس اور فروگی نےعلیٰحدگی اختیار کر لی


کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا انفلوئنزر اور یوٹیوبر شام ادریس نے اپنی اہلیہ سحر المعروف فروگی سے علیٰحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری لگاتے ہوئے معروف یوٹیوبر شام ادریس نے شادی کے 4 سال بعد اہلیہ سحر سے علیحدگی کی خبر شیئر کی ہے۔انہیں نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ “میں اور فروگی کچھ وقت کے لئے ایک دوسرے سے علیٰحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ یوٹیوبر نے نجی معاملات پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “براہ مہربانی مجھے فروگی اور ان کی بہن رابیل سمیت کسی بھی اہل خانہ کو مسئلہ میں شامل نہ کریں”۔انہوں نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ” اس مشکل وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں”۔ یاد رہے کہ معروف یوٹیوبر شام ادریس اور فروگی کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی ۔ دونوں یوٹیوب شخصیات کے وی لاگز نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں ۔شام اور فروگی کی2 بیٹیاں ہیں۔ فروگی کافی عرصے سے وی لاگز نہیں بنا رہی جبکہ شام نے ایک ماہ قبل ہی اپنی اورفروگی کی شادی کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر ایک وی لاگ بھی شیئر کیاتھا ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *