ورلڈکپ 2023:پاک بھارت میچ کس وینیو پر کھیلا جائیگا؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر آگئی

ورلڈکپ 2023:پاک بھارت میچ کس وینیو پر کھیلا جائیگا؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر آگئی


اسلام آباد(پی این آئی)بھارت کی جانب سے پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم نہ بھیجنے کے سخت مؤقف کے جواب میں پاکستان نے بھی ورلڈکپ 2023 کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت میچز بنگلادیش میں ہونے کا امکان ہے ۔ یہ ایونٹ رواں برس اکتوبر نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں واضح طور پر یہ کہہ دیا ہے کہ حکومت کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ان کیلئے ایشیا کپ میں ٹیم پاکستان بھیجنا ممکن نہیں جس کے بعد پی سی بی نے بھی ورلڈکپ کے میچز بھارت میں کھیلنے سے منع کردیا۔اب کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کیلئے نیوٹرل وینیو کے حوالے سے بات چیت شروع ہوچکی ہے اور پاکستان کے میچز کیلئے بنگلادیش ممکنہ طور پر نیوٹرل وینیو ہوسکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ تجویز دبئی میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں سامنے آئی تاہم فی الحال یہ صرف تجویز ہے اور اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *