“پاکستانی روپے کی قدر ایتھوپیا سے بھی کم ہوگئی”

عمر عطا ء بندیال صاحب ، آپ کو بڑے ادب سے کہتی ہوں کہ عمران خان کے پیچھے نہ لگیں


عمران خان نے ہمیشہ اپنے سہولتکاروں کو استعمال کیا اور مٹی پلید کی، الیکشن اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، لیکن الیکشن سے پہلے سلیکشن کا فیصلہ ہوگا، الیکشن کوئی گڈے گڈی کا کھیل نہیں۔ ۔چیف آرگنائزرن لیگ مریم نواز کا قصور میں خطاب
قصور ( 29 مارچ 2023ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمر عطا ء بندیال صاحب ، آپ کو بڑے ادب سے کہتی ہوں کہ عمران خان کے پیچھے نہ لگیں،عمران خان نے ہمیشہ اپنے سہولتکاروں کو استعمال کیا اور مٹی پلید کی، الیکشن اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، لیکن الیکشن سے پہلے سلیکشن کا فیصلہ ہوگا ،اگر عمران خان کو آئین توڑنے پر کھلا نہ چھوڑتے تو آج پاکستان کی یہ حالت نہ ہوتی۔انہوں نے قصور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھڈیاں والوں آپ نے عمران خان کو اٹھا کر کھڈے میں پھینک دیا ہے، جتنی مرضی آگ لگ جائے مریم نواز سچ بولنے سے باز نہیں آئے گی، جتنے بھی بھانبڑمچانے مچا لو، مریم نوازپانچ سال ان بھانبڑوں میں سے جل کر آئی ، قصور والو!2018میں الیکشن چوری کیا گیا،قصور نے اپنی ساری سیٹیں جیتی تھیں،پاکستان میں اس کو فتنے کو پہچاننے والوں میں کھڈیاں بھی شامل تھا، لیکن 2018میں کھڈیاں والا نے گھڑی چور کو گھسنے نہیں دیا، پوری دنیا جان گئی یہ فتنہ حکومت میں ہو تو پاکستان کی تباہی اگر حکومت سے باہر ہو تو پاکستان کی تباہی ہے، گیڈر کو لیڈر کا ماسک پہننانے کی پوری کوشش کی گئی ، لیکن سہولتکار جب چلے گئے، اس کے بعد جب ماسک اترا تو بیچ میں سے گھڑی چور نکلا،توشہ خانہ چور نکلا،لیڈر کا ماسک اترا تو ہیروں کی انگوٹھیاں اور ہیرے کے سیٹ لینے والا نکلا، 7سال گدھے پر لکیریں ڈال کر زیبرا بنانے کی کوشش کی گئی مگر گدھا گدھا ہی ہوتا ہے، زیبرا نہیں بن سکتا، ، سہولتکارچلے گئے تو گدھے سے لکیریں بھی اتر گئیں، اب وہ گدھا ریاست کو دولتیاں مار رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح اس کی درگت بنی اب سہولتکاروں نے بھی کانوں کو ہاتھ لگا لئے، جو کہتا تھا قانون سب کیلئے برابر ہے، وہ آج قانون کا سب سے بڑا مفرور ہے۔جب عدالتوں نے پیشی کا کہا تو ٹانگ پر پلاسٹر چڑھا کر بیٹھ گیا، کبھی پلاسٹر دکھا ، کبھی بزرگی اور کبھی بیماری کا بہانہ بناتا ہے، کبھی کہتا جان کو خطرہ ہے، زمان پارک میں منجی کے نیچے چھپ گیا، جب پولیس لینے گئی تو پولیس پر پیٹرول بم پھینکتا ہے، حملہ کرتا ہے۔اوپر سے رونا روتا کہ میری بیوی ضمانت پارک میں اکیلی تھی، اگر بیوی اکیلی تھی تو پولیس پر پیٹرول بم اور پولیس کے سر جنات پھینک رہے تھے، انہوں نے زمان پارک کو دہشتگردوں کی پناہ گاہ بنایا ہوا تھا، گلگت بلتستان بھی میرا صوبہ ہے، وہاں کی پولیس کو بلا کر پنجاب پولیس پر حملہ کروایا۔جب عدالت میں پیش ہوتا ہے تو کالا ڈبہ پہن کر دلہن بن جاتا ہے، مینارپاکستان میں بلٹ پروف کیبن میں کہتا کہ خوف کے بت کو توڑ دو، اگر تمہاری جان قیمتی ہے تو جن ماؤں کے بچے تمہارے سامنے کھڑے کیا ان کی جان سستی ہے؟ اس کے اپنے بچے لندن میں محفوظ ہے، قوم کے بچوں کو سڑکوں پر مار کھانے کیلئے چھوڑا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *