حامد میر کو سیاست میں آنے کی پیشکش۔۔۔کس پارٹی نے کونسے ٹکٹ کی آفر کی؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

اینکر پرسن حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں مختلف ادوار میں سیاست میں آنے کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔نجی ٹی وی پبلک نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے بتایا کہ 1993 میں انہیں اپنے ایک کالم کی وجہ سے نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے ۔

اس بارے میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کی وجہ سے ان کی نوکری گئی ہے۔ اس پر بینظیر بھٹو نے انہیں بلایا اور کہا کہ ان کی نوکری ختم ہونے کے پیچھے زرداری کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ بینظیر نے پیشکش کی کہ ان کی حکومت میں مشیر بن جاؤں۔ حامد میر نے بتایا کہ انہوں نے انکار کردیا اور کہا کہ وہ صحافی رہنا چاہتے ہیں جس پر

بینظیر بہت خوش ہوئیں اور بتایا کہ وہ بھی صحافی ہی بننا چاہتی تھیں۔اینکر پرسن کے مطابق سنہ 2008 میں راولپنڈی سے ایک نشست خالی ہوئی جس پر نواز شریف نے آصف زرداری سے کہا کہ آپ یہاں سے الیکشن لڑیں اور وزیر اعظم بن جائیں۔ زرداری نے اس کے بعد مجھے بلایا اور کہا کہ میں وزیر اعظم نہیں بننا چاہتا اس لیے آپ یہاں سے الیکشن لڑیں لیکن میں نے انہیں بینظیر کی کہی ہوئی بات یاد دلائی اور شائستگی کے ساتھ انکار کردیا۔حامد میر کے مطابق 2013 میں انہیں نواز شریف نے ایم این اے بننے کی پیشکش کی اور کہا کہ لاہور کے جس بھی حلقے پر ہاتھ رکھو گے وہاں سے ٹکٹ دے دیں گے۔ حامد میر کے مطابق انہوں نے سوال کیا کہ اس سے کیا ہوگا جس پر نواز شریف نے کہا کہ تم ایم این اے بن جاؤ گے اور اسمبلی میں آجاؤ گے، میں نے کہا پھر کیا ہوگا، نواز شریف نے کہا ہوسکتا ہے کہ تم وزیر بن جاؤ۔ میں نے آگے سے کہا کہ اب سارے وزیر میرے پروگرام میں آتے ہیں اور پھر میں لوگوں کے پروگراموں میں جایا کروں گا، اس پر نواز شریف پنجابی میں کہنے لگے ” ہن تینوں وزیر اعظم تے نئیں بنا سکدے۔” (اب تمہیں وزیر اعظم تو نہیں بناسکتے)۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *