تحریک انصاف کے جلسہ میں “نامناسب پلے کارڈ” لے کر جانے والے ڈاکٹر نے معافی مانگ لی ،میں گرفتاری دینے جا رہا ہوں اور اپنی اس حرکت پر شرمندہ ہوں

تحریک انصاف کے جلسہ میں “نامناسب پلے کارڈ” لے کر جانے والے ڈاکٹر نے معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سیماب نے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں 25مارچ کے جلسے میں ایک فلکس لے کر گیا تھا جس پر کچھ نا مناسب الفاظ تھے ، شام کو میرے گھر پر چار پولیس کے ڈالے آئے تو میں سمجھ گیا کہ غلطی

ہو گئی ہے ، مجھے اس بات کا احسا س ہو گیا ہے کہ میں نے جن الفاظ کا چنائو کیا تھا وہ غیر مناسب تھا اگر ان کے الفاظ سے کسی ادارے یا پولیٹکل پارٹی کی دل آزاری ہوئی ہے میں ان سب سے معافی مانگتا ہوں ۔ ڈاکٹر سیماب کا کہنا تھا کہ میرا انٹرویو

دینے کا مقصد یہ ہے کہ میں ایف آئی اے سائبر کرائم میں پیش ہونے جارہا ہوں لیکن میرے ساتھ بھی وہ نہ ہو مجھے مسنگ پرسن میں نہ ڈال دیا جائے ، میرے گھروالوں کو پتہ نہ ہو ، کسی کو پتہ نہ ہو یہی وجہ ہے کہ میں آپ کو اپنا انٹریوں ریکارڈ کروا رہا ہوں ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *