امارات میں رمضان کے دوران بعض ملازمین کی مانگ میں اضافہ

امارات میں رمضان کے دوران بعض ملازمین کی مانگ میں اضافہ

مقدس مہینے کے دوران بعض شعبوں میں کاروباری سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافے سے اکثر کمپنیوں کوافرادی قوت بڑھانی پڑ گئی
ابوظہبی ( ۔ 28 مارچ 2023ء ) متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران بعض شعبوں میں کاروباری سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافے سے اکثر کمپنیوں کوافرادی قوت بڑھانی پڑ گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے معمولات اور ترجیحات میں تبدیلی آتی ہے، جس کی وجہ سے بعض شعبوں میں کاروباری سرگرمیاں کافی حد تک بڑھ جاتی ہیں، جن میں اکثر اپنی افرادی قوت کو بڑھانے کی ضرورت ہوتی ہے، مجموعی طور پر ملازمتیں اگرچہ رمضان کے دوران آپریشنل چیلنجوں جیسے کام کے کم اوقات کی وجہ سے سست پڑ جاتی ہیں، تاہم یو اے ای کی کمپنیاں بعض شعبوں میں کام کر رہی ہیں جیسے کہ خوراک اور مشروبات (F&B)، مہمان نوازی، لاجسٹکس، سفر، خوردہ، ای کامرس اور خیراتی تنظیموں کی مقدس مہینے میں خدمات ھاصل کرنا شامل ہے۔
بھرتی کی صنعت کے ایگزیکٹوز کہتے ہیں کہ بعض ملازمتوں اور کرداروں جیسے کسٹمر سروس کے نمائندے، کیشیئر، مارکیٹنگ و اشتہاری پیشہ ور، ڈیلیوری ڈرائیور، باورچی اور باورچی خانے کا عملہ، سیلز ایسوسی ایٹس اور ایونٹ پلانرز کی یو اے ای میں رمضان کے دوران بہت زیادہ مانگ ہوتی ہے، ریستوران اور کیٹرنگ کمپنیوں جیسی صنعتوں کو افطار اور سحری کی خدمات کے انتظام کے لیے مزید عملے کی ضرورت پڑتی ہے، تاہم رمضان کے دوران ملازمتوں کے رجحانات کا انحصار کاروباری ضروریات پر ہوتا ہے، کچھ تنظیمیں اس مہینے موسمی عملے کو بھرتی کرتی ہیں جب کہ باقی میں سست روی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایڈیکو مڈل ایسٹ کے آپریشنز کے سربراہ سنجیو گری نے کہا ہے کہ خوردہ اور ای کامرس کمپنیوں کو مہینے کے دوران اشیائے صرف کی مانگ میں اضافے کو سنبھالنے کے لیے مزید ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے، سیاحت کی صنعت رمضان کے دوران سفر میں اضافے کی وجہ سے عملے کی بھرتی میں بھی اضافہ کرسکتی ہے کیونکہ اس عرصے کے دوران بہت سے باشندے اپنے آبائی ممالک کا سفر کرتے ہیں۔ایک HR کنسلٹنگ فرم Métier کے منیجنگ ڈائریکٹر حاتم مسکا والا نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران کاروباری اداروں میں اپنے سامان اور خدمات کی مانگ میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آتا ہے، یہی وجہ ہے کہ بہت سے شعبے اس عرصے کے دوران اپنی ٹیموں کو بڑھانے اور ملازمتوں میں اضافہ کرتے ہیں، خوردہ فروش صارفین کے اخراجات میں اضافہ دیکھتے ہیں کیوں کہ خاص طور پر عید الفطر کی تیاریوں میں لوگ کھانے، کپڑوں اور تحائف کی زیادہ خریداری کرتے ہیں، لہذا اس بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے ملازمین خاص طور پر سیلز اسسٹنٹس اور کیشیئرز کی خدمات حاصل کرنا ایک ترجیح بن جاتا ہے، اسی طرح ہوٹل، ریستوران اور کیفے بھی رمضان کے دوران کاروبار میں اضافے کا مشاہدہ کرتے ہیں۔
a

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *