احسان اللہ کی تیز رفتار بائونسر سے افغان بیٹر زخمی ، شائقین کو شعیب اختر یاد آگئے

افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللہ نے افغان بیٹر نجیب اللہ زادران کو اپنی تیز رفتار باؤنسر سے زخمی کرکے ریٹائرڈ ہرٹ کر دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پیر کو شارجہ میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 66 رنز سے کامیابی حاصل کی تاہم افغانستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان

نے 183 رنز کا ہدف دیا، جواب میں افغان ٹیم 19 ویں اوور میں 116 رنز بنا سکی اور اسے میچ میں 66 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کے خلاف ہدف کے تعاقب میں افغان بیٹر نجیب اللہ زادران پاکستانی بولر احسان اللہ کی تیز رفتار باؤنسر سے زخمی ہوگئے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *