Mirpur News

میرپور پولیس کی تاریخی کارروائی متعدد ملزمان گرفتار کر لیے گئے
*تھانہ پولیس تھوتھال*
میرپور پولیس نے پچھلے کچھ عرصہ سے شہر میں ہونے والے چوریوں کا سراغ لگا لیا ۔ کل ۔۔۔ مقدمات میں چوروں کے تین الگ گروپوں کے 6 عدد ارکان کو گرفتار کرتے ہوئے اُن کی نشاندھی پر 4 عدد پستول اور رقم نقدی اور لاکھوں روپے کے زیورات اور گھریلو سامان برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق،
انسپکٹر جنرل پولیس آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر *ڈاکٹر امیر احمد شیخ*
و
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میرپور
*ڈاکٹر خالد محمود چوہان*
کے نوٹس اور احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوۓ
*ایس ایس پی میرپور عرفان سلیم *
کی ہدایات پر ڈی ایس پی/سٹی راجا ندیم عارف کی نگرانی میں ایس ایچ تھانہ تھوتھال نے ہمراہ نفری و دیگر سٹاف کے گزشتہ ڈیڈ سے دو ماہ کے دوران رات کی تاریکی میں دھند کا فائدہ اٹھا کر مختلف گھروں اور دوکانوں کے تالے توڑ کر اندر سے چوری کرنے والے چھ ملزمان ۱-گل زئی۲-نور زئی ۳-خیبر خان ۴-ہارون خان ۵-رفی اللہ۶- محمد آغا اقوام پٹھان ساکنان افغانستان کو گرفتار کرتے ہوے ملزمان کے قبضہ سے 4 عدد پستول اور لا گھوں روپے کے طلائی زیورات اور گھروں سے چوری کیا گیا سامان اور نقدی رقم برآمد کر لی۔
عوام علاقہ نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں پر *ایس ایس پی عرفان سلیم *
,ایس ایچ او تھوتھال اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *