اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی


اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 7 مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا
اسلام آباد ( 27 مارچ 2023ء ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 7 مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ خیال رہے کہ آج عمران خان خان جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کیلئے زمان پارک سے روانہ ہو ئے،عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ سمیت 7مقدمات میں ضمانت کیلئےرجوع کیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ عمران خان کی ممکنہ عدالت پیشی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں،اسلام آباد پولیس عدالتی احکامات کی روشنی میں ہی سکیورٹی انتظامات کرے گی، پہلے کی طرح طرزعمل اپنایا تو پولیس بلا تفریق قانونی طریقہ اپنائے گی۔جبکہ واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت میں عمران خان کی ممکنہ پیشی،پیمرا نے ریلیوں،جلسے،جلوس اور عوامی اجتماعات کی براہ راست اور ریکارڈڈ کوریج پر پابندی لگا دی تھی۔پیمرا نے 27 مارچ کیلئے اسلام آباد کی حدود تک ریلیوں اور جلسوں کی کوریج پر پابندی عائد کی ہے،پیمرا نے ٹی وی چینلز کو واضح ہدایت کی ہے کہ خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا،ریلیوں اور جلسوں پر پابندی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خط کے تناظر میں عائد کی گئی ہے۔ پیمرا کے مطابق چینلز نے پرتشدد ہجوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی فوٹیج براہ راست نشر کی،ایسی فو ٹیجز کی براہ راست نشریات نے افرا تفری اور خوف و ہراس پھیلایا۔کچھ روز قبل بھی عمران خان کی اسلام آباد عدالت پیشی کے موقع پر پیمرا نے ریلیوں اور عوامی اجتماعات کی کوریج پر پابندی عائد کی تھی،پیمرا نے ریلی اور جلوس کی لائیو اور ریکارڈ کوریج پر پابندی لگائی تھی،ٹی وی کوریج پر پابندی ایک دن کیلئے لگائی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *