Pakistan News

یورپ جانے کا خواب  موت میں بدل گیا دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

والدین شدت غم سے نڈھال ہر آنکھ نم

نوجوانوں کے جاں بحق ہونےکی خبر جب اہل خانہ کو ملی تو قیامت برپا ہو گئی اللہ پاک نوجوانوں کو کروٹ کروٹ جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے

اٹلی/ کلرسیداں(نیوز ڈیسک)لیبیا سے اٹلی کشتی کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے جانے والی کشتی پر لیبیین کوسٹ گارڈ کی کاروائی،تمام افراد حراست میں لے لیئے۔دو پاکستانی نوجوان انجن روم میں جا چھپے دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے ایک کا تعلق کلرسیداں دوسرے کا گجرات سے ہے۔کلر سیداں کی ڈھوک بھٹھی موضع سکوٹ کا 22 سالہ نوجوان چوہدری اویس اپنے بہتر مستقبل کی خواہش لیئے کلرسیداں سے لیبیا پہنچا وہاں سے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کشتی میں اٹلی جا رھا تھا کہ سمندر میں لیبیین کوسٹ گارڈ نے کاروائی کرکے کشتی میں سوار تمام افراد کو حراست میں لے کر واپس لیبیا منتقل کردیا اس دوران دو نوجوان انجن روم میں جا چھپے جہاں وہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ ان میں گجرات کے ایک نوجوان کے علاؤہ کلرسیداں کا محمد اویس بھی شامل ہے نعشوں کی پاکستان  منتقلی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تیونس میں اچھے مستقبل کے لیے بحیرہ روم کے راستے غیر قانونی طور پر اٹلی جانے والے تارکین وطن کی 4کشتیاں ڈوب گئیں اب تک 5 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 33افراد لاپتہ ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا۔ کشتیوں میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے اس لیے کشتیاں ہواؤں اور پانی کے تھپیڑوں کو برداشت نہیں کرپائیں اور الٹ گئیں۔ ریسکیو ادارے کے تیراکوں نے سمندر سے 4تارکین وطن کی لاشیں نکالی ہیں جب کہ 84کو بحفاظت نکال لیا گیا تاہم 33 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کے زندہ مل جانے کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں۔دنیا بھر میں کساد بازاری، مہنگائی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث تارکین وطن کی بڑی تعداد روشن مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طور پر یورپی ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔رواں ماہ ہی دو الگ الگ واقعات میں کشتیاں ڈوبنے سے 10 پاکستانیوں سمیت درجنوں تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے تاہم سخت نگرانی کے باوجود ایسے واقعات کو تاحال روکا نہیں جا سکا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *