عمران خان زمان پارک یا ایوان صدر میں محفوظ نہیں تو منصورہ آجائیں

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان زمان پارک یا ایوان صدر میں محفوظ نہیں تو منصورہ آجائیں، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی مارشل لاء کی جانب بڑھ رہے ہیں، سب اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر الیکشن کی بات کرنی چاہیے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹرسائیکل والے 100روپے سستا پیٹرول والے پمپس ڈھونڈ رہے ہیں، حکومتی اعلانات اور وعدے جھوٹ پر مبنی ہیں، عوام کو مفت نہیں سستا آٹا چاہیئے، حکومت کو ایسے مشورے کون دیتا ہے، حکومت کو اپنی مراعات ختم کرنی چاہئے تھیں، پی ٹی آئی دور میں دوائی بحران آیا تو پتا چلا وزیر خود ملوث ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کمال کردکھایا کہ ادارے ہمیں سہولت نہیں دیتے، الیکشن کے علاوہ ملک کے مسائل کا کوئی حل نہیں، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں الیکشن کرانا بھی کوئی حل نہیں، افسوس نگران حکومت بھی نگران نہیں ہے، ان کے اقدامات سے نہیں لگتا کہ یہ الیکشن کرانے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی مارشل لاء کی جانب بڑھ رہے ہیں، سب اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر الیکشن کی بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں ایک سیاسی لیڈر کے کیسز پر فوری ریلیف دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کا حکم نہیں مانتی تو بغاوت ہوگی، عمران خان زمان پارک یا ایوان صدر میں محفوظ نہیں تو منصورہ آجائیں۔ جماعت اسلامی کی پریس ریلیز کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے پورا ملک مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے، آٹے کی لائنوں میں موت بک رہی ہے، پانچ غریب شہید ہو گئے، پی ڈی ایم حکومت ناکام ترین، قوم کے لیے بوجھ بن گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *