سعودی عرب میں فجر اور عشا کی اذان اور اقامت کے درمیان کے وقت میں رد وبدل کردیا گیا

سعودی عرب کے محکمہ مذہبی امور، دعوت و ارشاد نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دو نمازوں فجر اور عشا کی اذان اور اقامت کے درمیان کے وقت میں رد وبدل کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارت نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ کے ذریعے وزیر مذہبی

امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کی طرف سے فجر اور عشا کی نماز کے لیے اذان اور اقامت کے درمیان 10 منٹ کا وقفہ اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ یہ وقفہ صرف رمضان المبارک کے مہینے کے لیے ہے۔محکمہ مذہبی امور نے تصدیق کی کہ اذان اور اقامت کے درمیان وقت کم کرنے کا فیصلہ نمازیوں کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔ وزارت نے حال ہی میں مختلف علاقوں میں اپنی شاخوں کے ذریعے اپنا پروگرام

احکام الامامہ والآذان فی شہر رمضان نافذ کیا ہے۔ جس میں سعودی عرب کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار آئمہ مساجد اور مذنین کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ عموما نماز اور اقامت کے درمیان وقفہ 10 منٹ سے زیادہ ہے اور وقت عام طور پر بعض حالات کے لیے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔ وزارت نے اپریل 2021 میں ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اذان اور اقامت کے درمیان انتظار کا دورانیہ 10 منٹ ہے۔ سوائے نماز فجر کے۔ اس لیے یہ وقفہ 20 منٹ رکھا گیا تھا۔ اس وقت کرونا کا دور تھا اور احتیاطی تدابیر کے تحت ایسا کیا گیا تھا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *