پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی میچز کی تاریخ میں پہلی جیت کے بعد افغان کپتان راشد خان کا بیان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ اس سیریز میں نو جوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے تاکہ ان کا اعتماد بڑھا یا جا سکے ،نئے تجربوں کے دوران بعض اوقات اس طرح کے رزلٹس آجاتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں الگ کنڈیشنز کے اندر میچز کھیل کر آرہے ہیں۔

لیکن یہ کوئی بہانہ نہیں ہے پیشہ ور کھلاڑی کے طور پر ہمیں چیزوں کو دیکھنا ہو گا۔کپتان نے کہا کہ اس میچ میں ہماری باولنگ کافی اچھی رہی ، احسان اللہ ، زمان خان ، عماد وسیم نے بہت اچھی باولنگ کی ۔ دوسری جانب فاتح ٹیم افغانستان کے کپتان راشد خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے پہلی بار جیت کر خوشی محسوس ہو رہی ہے اور ایسا میری کپتانی میں ہوا جس پر فخر ہے ۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ہم پاکستان سے کافی قریب آ کر میچز ہار جاتے تھے لیکن آج کی جیت ہمارے ملک کے لیے قابل فخر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شارجہ کی پچ کا کچھ پتہ نہیں ہوتا ،ہم نے وکٹ پر تھوڑا کھیل دیکھ کر اپنا گیم پلان کیا تھا ۔ افغان کپتان نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے ٹاپ آرڈر پر محنت کرنے کی ضرورت ہے اور یہ صرف ایک سیریز کی بات نہیں ہے بلکہ ورلڈ کپ تک ہم نے اپنے ٹاپ آرڈر کو ٹھیک کرنا ہے ،ہمارے پاس مہارت کی کمی نہیں ہے ، ہمیں صرف صحیح وقت پر صحیح شارٹس کھیلنی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *