پاکستان ایک محفوظ ملک ہے ، سری لنکن کرکٹرز پاکستان کے حق میں سامنے آگئے۔۔

پاکستان ایک محفوظ ملک ہے ، سری لنکن کرکٹرز پاکستان کے حق میں سامنے آگئے۔۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا جانے سے پہلے ہی ، میچ سے چند منٹ پہلے نیوزی لینڈ نے کھیلنے سے انکار کر دیا ، اور اس کی وجہ سکیورٹی رسک قرار دیا ، نیوزی ٹیم آفیشلز نے ، سکیورٹی الرٹ بھی شیئر نہیں کیا ، پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو مناتی رہی ، اور پوچھتی رہی ، مگر نیوزی لینڈ بتانا گوارا نہیں کیا ، اور سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا۔ نیوزی کرکٹ ٹیم کے انکار کی وجہ سے پاکستان کو کافی بڑا دھچکا لگا ہے۔

نیوزی لینڈ کے انکار کے بعد اور دورہ ختم کرنے کے بعد ، کافی سارے انٹرنیشنل کھلاڑی ، خاص طور پر پوری سری لنکن ٹیم پاکستان کے حق میں سامنے آگئی ، اور نیوزی لینڈ کے اس عمل کو نامناسب قرار دیا۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اینجلو پریرا نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں دو سال پہلے دورہ پاکستان کو یاد کیا۔انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے پاکستان کا دورہ کیا جس کے ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہوئے، ایمانداری کی بات یہ ہے کہ ٹیم کو بہت اچھی طرح رکھا گیا اور ہم نے خود کو ہر طرح سے محفوظ تصور کیا۔

سری لنکا کے ایک اور کرکٹر روشن ابھی سنگھے نے اپنے پیغام میں کہا کہ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کا پڑھ کر بہت افسوس ہوا، جب سری لنکن کرکٹ ٹیم پچھلی بار پاکستان گئی تھی تو وہ اس ٹیم کا حصہ تھے اور وہ یہ اعتراف کریں گے کہ نہ صرف وہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *