مجھ سے کسی نے استعفیٰ نہیں لیا بلکہ ۔۔۔ مستعفی اٹارنی جنرل شہزاد عطاء الٰہی نے بیان جاری کردیا

مستعفی اٹارنی جنرل آف پاکستان شہزاد عطاء الٰہی نے اپنے ایک جاری بیان میں اس خبر کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے۔ شہزاد عطاء الٰہی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی ذاتی مصروفیات کے

سبب اٹارنی جنرل آف پاکستان کی پوزیشن سے دیا گیا اپنا استعفی ایک سینئر وفاقی وزیر کی درخواست پر صدر مملکت کو بھجوانے کی بجائے ان کے حوالے کیا۔مذکورہ وفاقی وزیر کی طرف سے مجھے اپنا استعفی دینے کا فیصلہ ملتوی کرنے سمیت لکھا گیا استعفیٰ صدر مملکت کو نہ بھیجنے کی درخواست کی تھی۔ جسے قبول کرتے ہوئے میں نے اصلی مستعفی نامہ سینئر وفاقی وزیر کے حوالے کیا۔ اب یہ حکومت کی صوابدید

ہے کہ وہ یہ استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوائے،تا ہم انہوں نے اس عمل کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 24 مارچ کو اے جی کی پوزیشن سے استعفیٰ لکھ دیا ہے جو صدر مملکت کی جگہ سینئر وفاقی وزیر کے حوالے اسی دن کر دیا گیا تھا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *