یورپی یونین عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں قائدانہ کردار

یورپی یونین عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں قائدانہ کردار

برسلز (حافظ انیب راشد،اے پی پی) وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ یورپی یونین ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز اور غیر روایتی سلامتی کے خطرات بشمول موسمیاتی تبدیلی، وبائی امراض، پانی، توانائی اور غذائی تحفظ سے نمٹنے میں قائدانہ کردار ادا کرے گی ،موجودہ دور حکومت میں پاکستان اور یورپی یونین کی تجارت میں اضافہ ہوا جس نے پاکستان میں ترقی اور غربت کے خاتمے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور یہ دونوں فریقوں کیلئے کامیابی ہے ۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے بلجیم کے جاری دورے میں برسلز میں یورپی یونین کے دو کمشنروں سے تفصیلی ملاقاتیں کیں جن میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ یورپی کمشنر برائے کرائسز مینجمنٹ جینز لینارک سے ملاقات کے دوران انہو ں نے پاکستان میں یورپی یونین کی سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں پر بات چیت کی ۔ فریقین نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور صلاحیت میں تعاون کیلئے مزید راستے تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔انہوں نے یورپی کمشنر برائے داخلہ امور یلوا جوہانسن کے ساتھ ملاقات میں مائیگریشن اینڈ موبلٹی ڈائیلاگ کے بہترین استعمال پر تبادلہ خیال ، پاکستان یورپی یونین ری ایڈمیشن معاہدے پر عمل درآمد میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے پائیداری، گرین اکنامکس، زراعت اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی پر خصوصی توجہ اور تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *