کوٹلی آزادکشمیر ایک ہی گھر کے تین بچے جان کی بازی ہار گئے 

کوٹلی آزادکشمیر ایک ہی گھر کے تین بچے جان کی بازی ہار گئے

راج محل:
ایک ہی خاندان کے 3 بچے جاں بحق…
غریب خاندان کو تھیلیسمیاکے موذی مرض نے اپنی لپیٹ میں لے لیا،غریب محنت کش شخص کے تین جوان بچے تھیلیسیما کے موذی مرض سے یکے بعدیگرے چل بسے جبکہ مزید دو بچے تھیلیسیمیا کا شکار ہو کر زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں،غریب محنت کش شخص وسائل کی عدم دستیابی کے باعث بچوں کا علاج معالجہ کروانے سے قاصر ہے،اس وجہ سے یہ غمزدہ خاندان مکمل بے بسی کی تصویر بن کر رہ گیاہے اور کسی مسیحا کی تلاش ہے
تفصیل کے مطابق
ضلع کوٹلی موضع نڑالی کے رہائشی شیراز لطیف کے پانچ بچے تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے، تین بچے 14سالہ احتشام شیراز 17سالہ جڑواں بہنیں اسرہ شیراز اور ایمان شیراز یکے بعدیگرے انتقال کر گئے ہیں، جبکہ اس وقت شیراز لطیف کے دو بچے جن میں 8 سالہ آکاش شیراز اور 5سالہ بچی انیسہ شیرازتھیلیسمیاکے موذی مرض کے شکار کی وجہ سے زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔
غمزدہ خاندان کا سربراہ شیراز لطیف اپنے خاندان کا واحد کفیل ہے اور وہ راولپنڈی کے ایک ہوٹل میں 15ہزار روپے ماہوار پر مزدوری کرتا ہے، غربت کے باعث بچوں کا علاج معالجہ کروانے سے قاصر ہے۔
شیراز لطیف اور اسکی اہلیہ کامیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بچوں کے علاج معالجہ کے لیے لاکھوں روپے کی ضرورت ہے، مالی مسائل کی وجہ سے گھر کا نظام بھی ٹھیک نہیں چل رہاہے، بچوں کے علاج معالجہ کیلئے رقم کہاں سے لائیں،اس بے بسی پر ہمارے دل خون کے آنسو رورہے ہیں..
،انہوں نے بتا یاکہ سی ایم ایچ راولپنڈی بون میرو سینٹر کے ڈاکٹروں نے زندہ بچ جانے والے بچوں کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے کہا ہے اور فی بچہ بون میرو ٹرانسپلانٹ کے اخراجات 25لاکھ سے 30لاکھ روپے ہیں،ڈاکٹروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچوں کا بیرون ملک بھی علاج ممکن ہے مگر میرے پاس اتنی رقم نہیں کہ بچوں کا علاج معالجہ کروا سکوں…. اللہ پاک مظلوم خاندان کی مدد فرمائے….

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *