برطانیہ میں موسم گرما میں سفری افراتفری کے خدشات کے درمیان فوجیوں کو پاسپورٹ چیک کرنے کی تربیت دی جائے گی

برطانیہ میں موسم گرما میں سفری افراتفری کے خدشات کے درمیان فوجیوں کو پاسپورٹ چیک کرنے کی تربیت دی جائے گی

راچڈیل(ہارون مرزا) برطانیہ میں موسم گرما میں سفری افراتفری کے خدشات کے درمیان فوجیوں کو پاسپورٹ چیک کرنے کی تربیت دی جائے گی۔ مختلف یونینز کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے قومی سلامتی پر اثر پڑے گا، عارضی عملہ مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لینے سے قاصر ہے، برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکڑوں فوجیوں اور ملاحوں کو ہڑتال کرنے والے بارڈر فورس کے محافظوں کا احاطہ کرنے کیلئے تربیت دی جائے گی کیونکہ وزرا کو بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر افراتفری کے ممکنہ خطرے کا امکان ہے،یونینز کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے برطانیہ میں داخلے کے مقامات پر سیکورٹی کم ہو جائے گی، مسلح افواج کے ارکان کو ہیتھرو، گیٹوک اور ڈوور میں پاسپورٹ چیک کرنے سے پہلے پانچ دن کی تربیت دی جائے گی، ایک بار تعینات ہونے کے بعد یونیفارم میں عارضی عملے کے پاس یہ اختیارات نہیں ہوں گے کہ وہ مشتبہ منشیات فروشوں، دہشت گردوں یا اسمگلنگ کے شکار افراد کو حراست میں لے سکیں اور اس کے بجائے اسے سرحدی فورس کے ایک مکمل تربیت یافتہ عملے سے ایسا کرنے کیلئے کہنا پڑے گا۔ فوجیوں نے کرسمس کے حملوں کے دوران گیٹ وک، ہیتھرو، برمنگھم، کارڈف، مانچسٹر اور گلاسگو ہوائی اڈوں پر کام کیا ہے۔پبلک اینڈ کمرشل سروسز یونین (پی سی ایس) اور امیگریشن سروس یونین (آئی ایس یو) جو دونوں بارڈر فورس کے محافظوں کی نمائندگی کرتے ہیں، گرمیوں کے مہینوں میں ہڑتال کی کارروائی پر غور کر رہے ہیں،یونین کے رہنماؤں نے مسلح افواج کی اس حوالے سے تربیت کو سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے، آئی ایس یوکی پیشہ ور افسر لوسی مورٹن نے کہا کہ حکومت عوامی پیسے کو تربیت دینےمیں ضائع کر رہی ہے ۔ پی سی ایس کے جنرل سیکرٹری مارک سرووٹکا نے کہا کہ فوجیوں کو سرکاری ملازمین کی ملازمتوں کے لیے ادائیگی کرنا وقت اور عوامی مالیات کا ضیاع ہے ملک کی بہتر خدمت ایک ایسی حکومت سے ہو گی جو سرکاری ملازمین کومعقول اجرت دے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *