شعیب نے میرا قرض واپس نہیں کیا۔۔ ثقلین مشتاق سے شعیب اختر نے قرض کیوں لیا تھا؟ دلچسپ واقعہ

پاکستان کے سابق کھلاڑی جہاں سب کی توجہ حاصل کرنا بخوبی جانتے ہیں، وہیں ان کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والا مزاق بھی سوشل میڈیا صارفین کو خوب بھا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر سابق پاکستان کرکٹ ثقلین مشتاق اور رالپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے درمیان کچھ ایسا ہوا ہے، جس نے صارفین سمیت کرکٹ کے متوالوں کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ ایک نجی پروگرام کے دوران جب میزبان نے ثقلین مشتاق کو شعیب اختر کی تصویر دکھائی تو سابق کرکٹر کے ذہن فورا وہ آیا جو جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

ثقلین مشتاق نے جھٹ سے اپنے قرضے کا ذکر ہی کر ڈالا، چونکہ ثقلین اور شعیب دونوں ہی بچپن کے دوست ہیں، ظاہر ہے بچپن کے دوست ہیں تو ایک دوسرے کے گھرمیں آنا جانا اور پھر کھانا پینا بھی جاری رہتا تھا۔

میچ کے سلسلے میں چونکہ ٹیمز کراچی آئی ہوئی تھی جہاں کھلاڑی لالو کھیت سے آگے الکرم اسکوائر میں ٹھہرے ہوئے تھے، 2 کمروں میں 20 سے 25 افراد تھے، جن میں ہم دونوں بھی شامل تھے۔

ان دنوں ہمیں ڈٰیلی الاؤنس ملتا نہیں تھا، گھر سے 1500 روپے لے کر اسی سے گزارا کرنا پڑتا تھا، میرے پیسوں میں سے 250 روپے بچ گئے تھے، ان پیسوں سے شعیب نے اپنے پینٹ شرٹ خرید لی اور وہ پیسے آج تک واپس نہ کیے۔

جبکہ مزاحیہ انداز میں ثقلین مشتاق سوچ کر کہنے لگے اب تک تو وہ 250 روپے 40 سے 50 لاکھ روپے بن گئے ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *