سماہنی ضلع بھمبر آزادکشمیر گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گیا

سماہنی ضلع بھمبر آزادکشمیر گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گیا

سماہنی (تحصیل رپورٹر )انس رزاق ولد چودھری محمد رزاق ساکن کوٹلہ ہل تحصیل سماہنی ضلع بھمبر آزادکشمیر گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گیا انس رزاق کے چچا نے بتایا شام 8 بجے بجلی بند ہوئی انس رزاق اپنے گھر میں موجود کمرے میں گیا اندھیرے میں ہی گھر میں موجود بارہ بور گن کا فائر چلنے کی آواز آئی اندر جاکر دیکھا تو انس رزاق دل کے قریب گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گیا واقع مبینہ طور پر حادثاتی بتایا جا رہا ہے جانبحق نوجوان کو سول اسپتال سماہنی لایا گیا ہے ایس ایچ او پولیس اسٹیشن سماہنی چوکی ہمراہ نفری موقع پر پہنچ گئے اور واقع کی رپورٹ درج کی واقع کی اطلاع پر بلدیاتی نمائندگان اور دیگر شخصیات بھی موقع پر پہنچے ہیں انس رزاق جنڈالہ کے نجی کالج میں فرسٹ ایئر کا طالبعلم تھا انس رزاق انتہائی خوش اخلاق اور نیک سیرت نوجوان تھا المناک حادثہ پر فضا سوگوار ہو گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *