میرپور چوروں نے پھر کام کر دکھایا محنت کش کا موٹرسائیکل لے اڑے

میرپور چوروں نے پھر کام کر دکھایا محنت کش کا موٹرسائیکل لے اڑے

میرپور(کرائم رپورٹر)تھانہ سٹی کی حدود سے نامعلوم چور غریب محنت کش کا موٹرسائیکل لے اڑے۔محمد رفیق نامی شخص نے موٹر سائیکل برآمدگی کے لیے تھانہ میں درخواست دیدی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح 9سے 10بجے کے درمیان پرانیاں ہٹیاں بلاہ سے محمد رفیق ولد جمشید کا کراون 70سی سی موٹر سائیکل ماڈل 2018نامعلوم چور لیکر رفو چکر ہو گیا ۔محمد رفیق کے مطابق اسکے بیٹے نےگھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑا کیا جبکہ واپسی پر موٹرسائیکل غائب تھا عینی شاہدین کے مطابق پھٹے پرانے کپڑوں میں ملبوس قد آور سانولے رنگ کے آدمی نے موٹرسائیکل پہلے پیدل یہاں سے نکالا اور کچھ فاصلے پر جاکر سٹارٹ کرکے بھاگ گیا۔ پولیس تھانہ سٹی کو نامعلوم چور کی تلاش اور جلد موٹرسائیکل برآمدگی کیلئے درخواست دیدی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ غریب محنت کش کا موٹرسائیکل برآمد کرکے داد رسی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *