گورنر ہائوس کے باہر لگی گھنٹی کا مقصد پورا ہونے لگا، ایک خاتون نے فریاد لے کر گھنٹی بجا دی

گورنر ہائوس کے باہر لگی گھنٹی شہریوں کی امید بن گئی ہے، کراچی کے علاقے بفرزون کی رہائشی فریاد لے کر گورنر ہائوس پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گورنر ہائوس کے باہر لگی گھنٹی کا مقصد پورا ہونے لگا ہے ایک خاتون نے فریاد لے کر گورنر ہائوس کے باہر لگی گھنٹی بجا دی۔خاتون نے گورنر سندھ سے شکایت کی کہ انھیں پولیس کی مدد سے

گھر سے زبردستی بے دخل کر دیا گیا ہے، شکایت پر گورنرسندھ نے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا، بعد ازاں تیموریہ تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خاتون کو گھر سے بے دخل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی، جس پر فوری طور پر عمل کیا گیا اور متاثرہ خاتون کو دوبارہ گھر میں

رہائش کروائی گئی۔گورنر سندھ نے کہاکہ دو دن کے دوران 40 سے زائد شکایات آ چکی ہیں، تقریبا 17 سے زائد شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ جب تک کرسی پر ہوں میں اور گورنر ہائوس عوام کے لیے حاضر رہے گا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *