میرپور تیز رفتاری کا شاخسانہ ،دو موٹرسائیکلز آپس میں ٹکرا گئے

میرپور تیز رفتاری کا شاخسانہ ،دو موٹرسائیکلز آپس میں ٹکرا گئے

میرپور(عدالت نیوز) تیز رفتاری کا شاخسانہ ،دو موٹرسائیکلز آپس میں ٹکرا گئے ،موٹرسائیکلز تباہ ،دو نوجوان شدید زخمی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق فاضل چوک سیکٹر سی فور روڈ پر دن کے وقت دو موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے اس حادثے میں دو نوں موٹرسائیکل مکمل تباہ ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دینے کے بعد ڈاکٹرز حضرات نے تشویشناک حالت میں اسلام آباد ریفر کر دیا ہے ۔زخمی ہونے والے ایک نوجوان کا نام جبران ہے اور اس کی عمر 19سال ہے جبکہ دوسرے نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی دونوں نوجوانوں کو ریفر کر دیا گیا ہے تمام افراد سے دعاﺅں کی اپیل کی جاتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *