موٹرسائیکل سواروں کیلئے سستے پٹرول کا منصوبہ ختم ہو گیا؟

موٹرسائیکل سواروں کیلئے سستے پٹرول کا منصوبہ لٹک گیا یا ختم ہو گیا، نیا انکشاف سامنے آ گیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق (ن) لیگی حکومت نے موٹرسائیکل سواروں اور  چھوٹی کاروں کیلئے 50 روپے سستے پٹرول کے منصوبے کا اعلان کیا تھا تاہم وہ ڈیلرز کے سبب مشکلات کا شکار ہو کر لٹک گیا ہے۔ ڈیلرز کو خوف ہے کہ بینک ان کو

فنڈز وقت پر فراہم نہیں کریں گے جس کے سبب وہ منصوبے میں شامل ہونے سے خود کو روکے ہوئے ہیں۔ موٹرسائیکل سواروں کو سستا پٹرول دینے کا سارا عمل بینک کے ذریعے انجام پانا ہے، پٹرول لینے کیلئے بینک کی طرف سے ایک پاس ورڈ بھی جاری کیا جائے گا مگر پٹرول ڈیلرز کی وجہ سے منصوبہ سامنے آنے سے

پہلے ہی التوا کا شکار ہو گیا ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *