چین ،سعودیہ اور یو اے ای نےپاکستان کو کیا پیغام دے دیا؟ کامران خان کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار کامران خان نے موجودہ ملکی معیشت پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت خطرناک بھنور میں پھنس گئی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ ’’معشیت خطرناک بھنور میں پھنس گئی ہے۔

معاشی بحران سے قوم کو نکالنا تنہا شہباز شریف ،عمران خان اور آرمی چیف کے بس میں نہیں ، افسوس صد افسوس ۔سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ،چین اور یو اےای نے بتا دیا ہے کہ وہ ہماری معاشی مدد کرتے کرتے تھک گئے ہیں، امریکی ناراضگی آئی ایم ایف بے اعتناعی مہنگی پڑ رہی ہے کوئی ہے جوسب کوایک چھت تلے جمع کرے۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ نئے اور پرانے پاکستان کی بحث چھوڑ کر ہمارے پاکستان کی بات کرنی چاہیے۔برطانوی نشریاتی ادارے ’’بی بی سی ‘‘نے اپنی رپورٹ میں سرکاری چینل کے حوالے سے بتایاکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پارلیمنٹ میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ کے دوران کہا کہ ہمیں نئے اور پرانے پاکستان کی بحث کو چھوڑ کر ہمارے پاکستان کی بات کرنی چاہیے۔ پی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف اور عسکری حکام نے اہم قومی امور پر ایوان کو اعتماد میں لیا۔ آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ ریاستی رٹ تسلیم کرنے کے علاوہ دہشتگردوں کے پاس کوئی اور راستہ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں سے مذاکرات کا خمیازہ ان کی مزید گروہ بندی کی صورت میں سامنے آیا(تاہم) اسوقت پاکستان میں کوئی نو گو ایریا نہیں۔انھوں نے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندے منزل کا تعین کریں۔ پاک فوج ملکی ترقی اور کامیابی کے سفر میں ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *