لاہور میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کونسی جماعت میں شامل ہونے لگی، جانئے

لاہور بھر میں نوجوانوں کی بڑی تعداد مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے لگی ، شاندار کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز نے لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کو مبارکباد دی ۔مسلم لیگ (ن) لاہور کی کوارڈی نیٹر حنا بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ شکریہ لاہور آپ نے میرا دل جیت لیا۔ جس طرح آپ نے مجھے پیار دیا اور

صرف 7دن میں 69ہزار نوجوان مسلم لیگ (ن) کا حصہ بنے، یہ چیز میرے لیے فخر کا باعث ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ انشااللہ یہ رابطہ ہمیشہ برقرار رہے گا۔اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ

حنا بٹ ہماری توقعات پر پوری اتری ہو۔مریم نواز نے مزید لکھا کہ اس سلسلے کو مزید جاری رکھیں۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز ان دنوں سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *