عید کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب ، اجلاس کے مقام کا بھی اعلان کر دیا گیا

پاکستان میں ماہ رمضان کے دوسرے عشرے کے اختتام کیساتھ ہی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب سمیت دنیا کے متعدد مسلم ممالک میں آج تیسرے عشرے کی طاق راتوں کا آغاز ہو گیا ہے ، نجی ٹی وی

ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق جس کے بعد عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل بروز جمعرات وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں مقررہ مقاما ت پر ہوں گے۔دوسری جانب ملک بھر میں عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں دی جائیں گی،

کابینہ ڈویژن نے ورکنگ کا آغاز کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق عید کے لئے 4 سے 5 چھٹیاں دینے کی تجویز وزیراعظم ہاؤس کو دی جائیگی، فیصلہ وزیراعظم اگلے ہفتے کریں گے۔ذرائع کے مطابق اگر عید جمعۃ المبارک کو ہوتی ہے تو 20 سے 23 اپریل تک چھٹیاں ہونے کا امکان ہے جبکہ ہفتہ 22 اپریل کو عید ہونے کی صورت میں 20 سے 24 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ 20 اپریل کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آئے گا لٰہذا رمضان 30 روزوں کا ہوگا اور عید ہفتہ 22 اپریل کو منائے جانے کا امکان ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *