ایلون مسک نے ٹوئٹر اکاونٹس سے بلیو ٹِک ہٹانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے صارفین کے اکاونٹس سے بلیوٹِک ہٹانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایلون مسک نے لکھا کہ بلیوٹِک ہٹانے کی آخری تاریخ 20 اپریل ہے۔

ٹوئٹر پر جن صارفین کے پاس نیلے نشان کے ساتھ تصدیق شدہ اکاونٹ ہے انہیں چیک مارک رکھنے کے لیے فیس ادا کرنا ہوگی۔اس سے قبل ایلون مسک کی جانب سے یکم اپریل کو صارفین کے اکاونٹس سے بلیو ٹِک ہٹائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔اس حوالے سے ٹوئٹر نے انفرادی صارفین اور تنظیموں سے کہا تھا کہ وہ اپنے بلیو چیک مارکس کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے فلیگ شپ سبسکرپشن پروگرام کے لیے سائن اپ کریں۔دوسری جانب کئی نامور شخصیات نے اپنے

ویریفائیڈ اکاونٹ کے لیے ماہانہ 8 ڈالر ادا کرنے سے انکار کردیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر بلیو کی فیس ہر ملک میں الگ ہے جو امریکا میں 8 سے 11 ڈالر ماہانہ ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *