دنیا میں مسلمانوں کی آبادی کتنے ارب تک پہنچ گئی

عالمی رپورٹ کے مطابق دنیا میں مسلمانوں کی آبادی 2 ارب سے تجاوز کرگئی ۔گلوبل مسلم پاپولیشن ویب سائٹ کے مطابق، دنیا میں مسلمانوں کی آبادی 2 ارب سے تجاوز کرگئی ہے یعنی دنیا کی 25 فیصد آبادی کا مذہب اسلام ہے۔اس طرح عیسائیت کے بعد اسلام 8ارب سے زائد آبادی پر مشتمل دنیا کا دوسرا بڑا مذہب ہے۔

رپورٹ کے مطابق، براعظم ایشیا اور افریقہ کے 26 ممالک کا سرکاری مذہب اسلام ہے اور یہ دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب بھی ہے۔یاد رہے کہ 2017 میں شائع ہونے والی پیو ریسرچ سینٹر کی ایک رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے جوکہ بہت جلد عیسائیت کو پیچھے چھوڑت

ہوئے دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی تھی کہ2025اور 2060کے درمیان مسلمان دنیا کی مجموعی آبادی کے مقابلے میں دو گنا سے زیادہ تیزی سے بڑھیں گے اور اس صدی کے دوسرے نصف حصے میں ممکنہ طور پر اسلام دنیا کے سب سے بڑے مذہب عیسائیت کو پیچھے چھوڑ دے گا۔دنیا کی آبادی میں آنے والی دہائیوں میں32فیصد اضافہ متوقع ہے تاہم مسلمانوں کی آبادی میں70فیصد اضافہ متوقع ہے جس کے بعد 2025 تک دنیا میں مسلمانوں کی آبادی1.8ارب جبکہ 2060 تک تقریبا 3 ارب ہو جائے گی۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *