عید کی چھٹیاں کب سے اور کتنے دن کی ہوں گی؟ رویت ہلال کونسل نے عید کے چاند سے متعلق اہم پیشن گوئی کردی

عید الفطر کے چاند کے متعلق رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتیکا کہنا ہے کہ چاند رات جمعرات 20 اپریل کی شام ہلال کی رویت ہونا ممکن نہیں۔ اس برس عید کا چاند مکمل طور پر 29 روزے کے بعد ہی پیدا ہوگا اس لئے عید الفطر 30روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023

ء کو منائی جائے گی۔

اس خبر کے تناظر میں دیکھا جائے تو پاکستان بھر میں 3 روزہ عید منائی جائے گی اور تمام اداروں میں 3 دن تک عام تعطیل دی جائے گی۔ ممکنہ طور پر عید کی چھٹیاں 21 تا 23 اپریل کو ہوں گی۔

کونسل کے مطابق چاند کی پیدائش جمعرات 20 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 13 منٹ پر متوقع ہے۔ 29 رمضان کی شام کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر نظر آنے کے لیے 19 گھنٹے سے زیادہ ہونی چاہیے۔ تاہم، پاکستان کے تمام علاقوں میں، یہ 10 گھنٹے سے کم رہے گا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں موسم صاف ہونے کے باوجود 20 اپریل کی شام کو دوربین کے ذریعے بھی چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

البتہ عید کی چھٹیوں کا حتمی اعلان 29 روزے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *