عمرہ کی ادئیگی کیلئے سعودی عرب جاتے ہوئے کوہاٹ کے رہائشی باپ بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اسلم نامی شخص متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی سے اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ بذریعہ سڑک عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جارہے تھے کہ راستے میں اٴْن کی گاڑی کو حادثہ پیش آیاکوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 06 اپریل2023ء) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی سے عمرہ کی ادئیگی کے لئے سعودی عرب جاتے ہوئے کوہاٹ کے رہائشی باپ بیٹا ٹریفک کے المناک حادثہ میں زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک بیٹا زخمی ہوگیا۔
باخبر ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوہاٹ کے رہائشی اسلم نامی شخص متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی سے اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ بذریعہ سڑک عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جارہے تھے کہ راستے میں اٴْن کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اسلم اپنے بیٹے سمیت موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا۔

متوفی اسلم فٹ بال کا کھلاڑی رہ چکا ہے اور کوہاٹ میں فٹ بال کے کئی مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔فوری طورپرکوشش کے باوجود حادثہ کے بارے میں مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *