دل کا ٹکڑا رخصت کر دیا ۔۔ جنرل فیض حمید کے داماد کس مشہور شخصیت کے بیٹے ہیں؟

اسلام اآباد(نیوز ڈیسک) پاک فوج سے حال ہی میں سبکدوش ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی صاحبزادی انوشہ چوہدری کی شادی کے بعد داماد کے حوالے سے بھی معلومات سامنے آ گئیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی بیٹی انوشہ چوہدری کی شادی چند روز قبل انجام پائی تھی۔جس میں پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی ، اسد، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ، فواد چوہدری اور پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ شادی کے موقع پر انوشہ چوہدری نے مہرون اور گولڈن رنگ کے امتزاج کا سوٹ زیب تن کیا اور اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید خود اپنی بیٹی کو اسٹیج پر لائے۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی صاحبزادی کی شادی پاک فوج کے نامور افسر بریگیڈیئر حامد ڈار کے بیٹے خالد محمود ڈار سے ہوئی، گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے خالد محمود ڈار اور انوشہ چوہدری نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ایک ساتھ زیر تعلیم تھے۔ شادی دونوں خاندانوں کی رضا مندی سے ہوئی اور جنرل (ر) فیض حمید نے اپنے دل کا ٹکڑا رخصت کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *