تحریک انصاف کے اہم رہنما اور سابق وزیر مسلم لیگ (ن )میں شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملکی سیاست میں بڑی ہلچل۔۔۔تحریک انصاف کے اہم رہنما اور سابق وزیر مسلم لیگ (ن )میں شامل ہو گئے۔مسلم لیگ( ن) نے پاکستان تحریک انصاف کی ایک بڑی وکٹ اڑا دی ہے ، سابق صوبائی وزیر رانا محمد افضل نے مسلم لیگ( ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

“دنیا نیوز”کے مطابق رانا محمد افضل نے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین اور سابق ایم این اے شذرہ منصب سے ملاقات کے دوران( ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ رانا محمد افضل دو مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، رانا محمد افضل نے مسلم لیگ( ن) کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ دوسری جانب موٹر سائیکل بنانے والی معروف کمپنی ہونڈا نے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر ہوشربااضافہ کر دیاہے ، موٹر سائیکلوں کی قیمت میں پانچ ہزار سے 15 ہزار تک کا اضافہ کیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ہونڈا نے اپنی مشہور زمانہ موٹر سائیکل سی ڈی 70 کی قیمت میں 5 ہزار روپے اضافہ کیاہے جس کے بعد قیمت خرید ایک لاکھ 44 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 49 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے ۔ ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 5400 بڑھانے کے بعد ایک لاکھ 60 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل ایک لاکھ 55 ہزار 500 روپے پر فروخت ہو رہی تھی ۔ہونڈا سی جی 125 کی قیمت میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے اور اب ایک مرتبہ پھر قیمت 8 ہزار روپے بڑھاتے ہوئے 2 لاکھ 22 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے ،ہونڈا سی جی 125 ایس ای کی قیمت میں 15 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیاہے جو کہ 3 لاکھ 65 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *